شام میں روسی فضائی حملوں میں اب تک 370 افراد ہلاک ہوئے ،سیرئین آبزرویٹری

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:15

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ 30 ستمبر سے شام میں شروع ہونے والے روسی فضائی حملوں میں اب تک 370 افراد ہلاک ہو چْکے ہیں۔

(جاری ہے)

مانیٹرنگ گروپ کا یہ بیان منگل کو سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 243 جنگجو، جن میں سے 52 کا تعلق اسلامک اسٹیٹ سے تھا اور 127 شہری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :