مسجد نبوی میں ریاض الجنتہ کو عرق غلاب سے غسل دیا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 08:52

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء)مسجد نبوی میں ریاض الجنتہ کو گزشتہ روز عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا ۔ رسول اللہنے اپنے منبر اور گھر کے درمیان مسجد کے اس حصے کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

مسجد نبوی کے منبر اور حضرت عائشہ کے حجرے کے درمیان واقع اس 22میٹر لمبے اور 15میٹر چوڑے حصے کا کل رقبہ 230مربع میٹر ہے ۔ حج اور عمرے کے لئے جانے والے زائرین مدینہ منورہ کی زیارت کے دوران یہاں ذوق و شوق سے نوافل اداکرتے ہیں ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کے ترجمان عبد الواحد الحاطب نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کی صفائی روزانہ باقاعدگی سے کی جاتی ہے اورا س کے لئے سینکڑوں افراد تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں ۔