100 سے زائد ار اکین اسمبلی آئیسکو کے نادھندہ نکلے، فہرست قومی اسمبلی میں پیش

جمعرات 26 نومبر 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء) 100 سے زائد اراکین اسمبلی آئیسکو کے نادھندہ نکلے‘ فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی‘ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی فہرست کے مطابق ارکان قومی اسمبلی ٹھاٹھ باٹھ سے رہائش پذیر ہیں لیکن انہوں نے بجلی کے بل ادا نہیں کئے ان ارکان میں ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل 54 ہزار ‘ دانیال عزیز 67400 ‘ مولانا فضل الرحمن 43819 ‘ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ 27777 ‘ ماروی میمن 1698 روپے کے نادھندگان میں شامل ہیں وفاقی وزیر پرویز رشید اور فاروق ایچ نائیک بھی نادھندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :