اسرائیلی فلسطینی تنازعہ قابو سے باہر ہو سکتا ہے،جان کیری کا انتباہ

جمعرات 26 نومبر 2015 08:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان گزشتہ کچھ مہینوں سے جاری تازہ پرتشدد واقعات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دورہ مشرقی وسطیٰ کے بعد وطن واپسی پر کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب تک فریقین متعدد امور پر سمجھوتہ نہیں کرتے، پرتشدد واقعات کا انسداد مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا فریقین سے گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل کہہ رہا ہے کہ وہ ان پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدام اٹھائیں۔ خیال رہے کہ اپنے دورہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :