آزاد کشمیر میں شدید مالی بحران،وفاق سے فنڈز نے ملنے پر وزیر خزانہ آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر مستعفی

جمعرات 26 نومبر 2015 08:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء ) آزاد کشمیر میں شدید مالی بحران ، وفاق سے فنڈز نے ملنے پر وزیر خزانہ آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بجھوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز روز وزیر خزانہ آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے مالی بحران کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ، وزیر خزانہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھجوا دیا ہے وزیرخزانہ نے استعفیٰ مالی بحران کی وجہ سے دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وفاق کو فنڈز کی فراہمی کے لیے متعدد بار آگا کی تاہم وفاق کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے لیے سنجیدگی سے اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔

چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل ہیں اور حلقہ کھاڑا مظفرآباد سے کئی بار رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :