مار گرائے جانے والے روسی طیارے کا پائلٹ شامی فوج نے ریسکیو کیا

جمعرات 26 نومبر 2015 08:53

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء) ترکی کے ہاتھوں مار گرائے جانے والے روسی طیارے کے ایک پائلٹ کو شامی فوج نے ریسکیو کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں تعینات روسی سفیر نے بدھ کے روز بتایا کہ دو میں سے ایک پائلٹ کو شامی فوج نے بچا لیا تھا اور وہ جلد روسی فوجی اڈے پر پہنچا دیا جائے گا، تاہم جہاز سے ہنگامی طور پر نکلنے والا دوسرا پائلٹ زمین پر موجود عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :