فرانس کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے مالی میں 650 جرمن فوجیوں کی تعیناتی

جمعرات 26 نومبر 2015 08:53

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء)جرمنی مالی میں اپنے ساڑھے چھ سو فوجی بھیجے گا، تاکہ فرانس کا بوجھ کسی حد تک ہلکا کیا جا سکے۔ بدھ کے روز جرمن وزیردفاع اْرسلا فان ڈیر لاین نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے خلاف فرانسیسی فوج مصروف عمل ہے اور ایسے میں مالی میں جرمن فوجیوں کی تعیناتی سے اسے کچھ راحت ملے گی۔

(جاری ہے)

یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب کچھ گھنٹے بعد جرمن چانسلر میرکل پیرس میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ سے ملاقات کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :