وفاق میں بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقاد ،الیکشن کمیشن نے انتخابات کے روز عام تعطیل ،لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور فوج و رینجرز کی مدد طلب ، وزارت داخلہ،پاکستان آرمی ،رینجرز اور واپڈا کو خط

جمعرات 26 نومبر 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے وزارت داخلہ،پاکستان آرمی ،رینجرز اور واپڈا کو خط لکھ دیاہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق واپڈا کو لکھے گئے خط میں 30نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ وزارت داخلہ ،پاکستان آرمی اور رینجرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے تیس نومبر کو عام تعطیل دی جائے جبکہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی مدد درکار ہوگی ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 62مقامات کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جہاں نقص امن کا خدشہ ہوسکتاہے ۔اسلام آباد میں پولنگ 30نومبر کو ہوگی جس کے لیے بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام مکمل کیا چکاہے ۔ خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے بیلٹ پیپر ز فوج کی نگرانی میں 28نومبر کو بھیجے جائیں گے ۔