مٹیاری ،مخدوم امین فہیم کی قومی اسمبلی کی خالی نشست ،بلاول بھٹو زرداری،مخدوم سعید الزماں، مخدوم خلیق الزماں متوقع امیدوار

جمعرات 26 نومبر 2015 08:49

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء) مخدوم امین فہیم کی قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پرپی پی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری،مخدوم سعید الزماں، مخدوم خلیق الزماں سمیت تین متوقع امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع تفصیلات کے مطابق مخدوم امین فہیم کی قومی اسمبلی NA-218کی خالی ہونے والی نشست پر ذرائع کے مطابق مخدوم ہاوٴس کے سابق سینیٹر اور مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم خلیق الزماں کو دوبارہ پی پی میں سرگرم کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں اور انہیں خالی ہونے والی نشست پر کھڑا کیا جائے گاجبکہ کچھ ذرائع کے مطابق اسی نشست پر سروری تنظیم پاکستان کے چیئرمین اور مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں کو ضمنی انتخابات میں کھڑا کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات میں مخالفین کی جانب سے مخدوم امین فہیم سے ہمدردی کے بطور کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو مذکورہ نشست پر امیدوار کھڑا کرکے بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جائے گا ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں فریال ٹالپر اور وزیر اعلیٰ سندہ سید قائم علی شاہ دیگر پی پی رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ہالا میں دومرتبہ آئے تھے جبکہ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پرمرحوم مخدوم امین فہیم کے پرسنل سیکریٹری اسلم پیرزادہ،سروری تنظیم کے ضلعی رہنما محمد بچل مغل کا کہنا تھا کے ابھی تک اس نشست کیلئے کسی امیدوار کو کھڑے کرنے کیلئے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ہے وقت آنے پر کیا جائے گا ،جبکہ پارٹی کے فیصلہ پر کچھ نہیں کہا جاسکتا