ایران میزائل تجربہ، ’امریکہ کئی آپشنز پر غور کر رہا ہے‘مائیکل فلن

جمعہ 3 فروری 2017 12:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی نے ایران کے حالیہ میزائل تجربے کے حوالے سے ایرانی حکومت پر ’نقصان دہ اقدامات‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکل فلن نے وائٹ ہاوٴس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تفصیلات دیے بغیر کہا کہ ’ہم آج سے سرکاری طور پر ایران کو نوٹس دے رہے ہیں۔

‘اس سے قبل امریکی حکومت ایران کے میزائل تجربے کو ناقابلِ قبول قرار دے چکی ہے۔تاہم مائیکل فلن نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ’نوٹس دینے‘ کا مطلب کیا ہے اور ’نوٹس دینے‘ کی وجہ کیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق انتظامیہ کئی آپشنز پر غور کر رہی ہے جن میں معاشی اقدامات اور خطے میں ایران کے حریفوں سے مدد لینا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :