البانیہ،کان سے ایک چینی کارکن کی لاش برآمد

دو چینی کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں،ریسکیو ٹیمیں انہیں نکالنے کوششیں کر رہی ہیں

جمعہ 10 فروری 2017 22:47

بلقیضا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء)البانیہ میں کرومیم کان کے دھماکے میں لاپتہ ہونے والے تین چینی کارکنوں میں ایک کی لاش نکال لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے البانیہ میں کرومیم کی ایک کان میں زبردست گیس دھماکہ ہوا تھا جس سے کان بیٹھ جانے کے باعث کئی کارکن اس میں دب گئے تھے،جن میں تین چینی بھی شامل تھے۔ریسکیو ٹیموں کی مسلسل کوشش کے باعث گذشتہ روز ایک چینی کارکن کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دو ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ …(خ م)