انڈونیشیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچے سمیت 12 افراد ہلاک،کئی گھر زمین بوس ہو گے ، لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی

جمعہ 10 فروری 2017 23:00

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء) انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک بچے سمیت 12 افراد ہلاک،کئی گھر زمین بوس ہو گے ، لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیاکے جزیرے بالی پر طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں ایک بچے سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں کم سے کم تین بار لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں کئی گھر زمین بوس ہو گے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالی میں مزید بارشوں کی وارننگ دی ہے اور لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈان لوڈ کریں

متعلقہ عنوان :