ترک وزیر اعظم سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات ، ترکی کا امریکا میں مقیم فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ

جمعہ 10 فروری 2017 23:34

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء)ترک وزیر اعظم بنالی یلدرم اور سی آئی کے ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں ترکی نے امریکا میں مقیم فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو سے ملاقات کی، اس موقع پر ترکی کی جانب سے امریکا سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔اس سے قبل ڈائریکٹر سی آئی اے نے گزشتہ روز ترک صدر سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں ترک وزیراعظم نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اہمیت پربھی زور دیا،یاد رہے کہ گزشتہ جولائی میں ترکی میں ہونے والی بغاوت کا الزام ترک حکومت کی جانب سے فتح اللہ گولن پر عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :