نصف صدی سے بھارت میں پھنسا چینی فوجی کابالآخر اپنے وطن جانے میں کامیاب، چینی اور بھارتی حکام کی مشترکہ کاوشوں سے وینگ قوئی کو چین جانے کا اجازت نامہ مل گیا، چینی میڈیا

جمعہ 10 فروری 2017 21:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء)بھارت میں گزشتہ 50سال سے پھنسے چینی فوجی کو بالآخر چین جانے کی اجازت مل گئی ۔چینی میڈیا کے مطابق نصف صدی سے چینی فوج کے ایک سرویئر وینگ قوئی بھارت میں پھنسے ہوئے تھے اور اب تک وہ اپنے گھر واپس نہیں جا سکے تھے۔چین اور بھارتی حکام کی مشترکہ کاوشوں سے وینگ قوئی کو بالآخر بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ اپنے ایک بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی رات چین روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

چین روانگی سے قبل وینگ نے کہا کہ 50سال بعد اپنے وطن واپس جاتے ہوئے وہ انتہائی جذباتی ہیں اور وہ ان لمحات الفاظ میں نہیں کر سکتے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ 1960 میں چینی فوج میں شامل ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ میرا کام چینی فوج کے لیے سڑکیں بنانا تھا اور وہ غلطی سے جنوری 1963 میںبھارتی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین اور بھارت کے مابین 1963میں ہونے والی جنگ کے دوران اپنے کیمپ سے باہر چہل قدمی کے لیے نکلے تھے مگر گم ہوگئے،وہ تھکے ہوئے اور بھوکے تھے جیسے ہی انہوں نے ریڈ کراس کی ایک گاڑی دیکھی تو ان سے مدد مانگی تاہم انہوں نے مجھے بھارتی فوج کے حوالے کر دیا۔ اگلے سات سال تک وہ مختلف جیلوں میں قید رہے اور 1969 میں عدالت نے انھیں رہا کر دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :