ایس پی مدینہ ٹا ئون کی بیوی کے قتل کی اصل وجوہات سا منے آ گئی

جمعہ 10 فروری 2017 23:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء)ایس پی مدینہ ٹا ئون کی بیوی کے قتل کی اصل وجوہات سا منے آ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق 4فروری کو جی او آر 1میں رہا ئشی ایس پی مدینہ ٹائون بقا ء محمد بگٹی کے بھا ئی محمدصا لح نے تھا نہ سول لا ئن مین رپٹ درج کروا ئی تھی کہ اس کی بھا بی شان بی بی نے واش روم میں جا کر خودکشی کر لی ہے ذرائع نے بتا یا کہ ایس پی بقاء بگٹی کی شا دی وٹے سٹے پر ہو ئی تھی چند دن پہلے بقاء بگٹی کی بہن پر سسرا لیوں نے تشدد کیا تھا اور بگٹی قبیلے کی روایات کے مطا بق اسکا ایک کان کاٹ دیا تھاجواب بقاء بگٹی کے اہل خا نہ بھی دبائورہے تھے کہ وہ بھی اپنی بیوی شان بی بی پر اس طرح تشدد کرئے ایس پی نے ایسا کر نے سے انکار کر دیا تھا بقاء بگٹی کے بھا ئی جو قا ئد اعظم یو نیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اپنی بھا بی پر تشدد کیا اور سر میں گو لی مار کر ابدی نید سلا دیا ذرائر نے بتا یا ایس ایس پی رحیم یار خاں نے ضمن 2کے تحت لاش کو رحیم یار خان پہنچنے پر قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کروایا اس پوسٹمارٹم کی روشنی میں بقاء بگٹی کے خلاف تھا نہ سول لا ئن میں ایس پی مدینہ ٹا ئون بقاء بگٹی کی مد عیت میں مقدمہ درج کیا جا ئے گا اور بعد میں ملزم محمد صا لح کو معاف کر کے صلح کر لی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :