ْہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر دوسری باڑ لگانا شروع کردی

پیر 27 فروری 2017 23:31

بڈاپسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل فروری ء) ہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر دوسری باڑ لگانا شروع کردی ہے۔ اس بات کی تصدیق گزشتہ روز ہنگری کے سرکاری ترجمان نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے باڑ اور تارکین وطن کے کیمپوں کیلئے 38 ارب فورنٹس مختص کیے ہیں۔ ہنگری حکام کے اس اقدام پر انسانی حقوق کے گروپوں نے نکتہ چینی کی ہے اور اس سلسلے میں ہیومن رائٹس واچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بنجمن وارڈ نے کہا کہ یورپی کمیشن کو اس فیصلے کی تائید نہیں کرنی چاہئے۔