چائنہ ریسورس گروپ کے چیئرمین سانگ لن پر غبن اور رشوت ستانی کے مقدمہ کی سماعت

پیر 27 فروری 2017 22:03

گوانگ جو ہو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل فروری ء)چائنہ ریسورس گروپ کے چیئرمین سانگ لن پر غبن اور رشوت ستانی کے مقدمہ میں چین کے جنوبی صوبہ وانگ جوہو میں پیر کے روز سماعت میونسپل انٹرمیڈیٹ پیپلزکورٹ میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے 2005سے 2012تک دوسری کمپنیز کی مدد،ملازمت میں ترقی اور الگ الگ افراد کی مدد کی مد میں 23.16ملین یوآن تسلیم کیے اس کھلی سماعت میں 80سے زائد قانون ساز صحافی اور شہری شریک ہوئے۔جب کہ سانگ لن پر 2004سے 2013 تک 9.74ملین یوآن غبن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا…(خ م)

متعلقہ عنوان :