حلقہ پی پی 22 میں مغل برادری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا

پیر 27 فروری 2017 23:32

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل فروری ء) حلقہ پی پی 22کے موضع بھرپور میں سلطان رضاجامی کی سماجی اور سیاسی خدمات سے متاثر ہو کر مغل برادری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا ،تفصیلات کے مطابق موضع بھر پور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین زکوٰة و عشر ضلع چکوال سلطان رضا جامی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مو ضع بھر پور اور گردونواح کی ایک کثیر تعداد موجودتھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان رضا جامی نے اپنی جمہوری پارٹی مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ پر روشنی ڈالی اور پارٹی کی تمام کامیابیوں اور پارٹی دور آمریت میں جن مصائب اور ناانصافیوں کا شکار رہی جس کی وجہ سے ملکی اور علاقائی تعمیر و ترقی او ر سلامتی منجمد ہو چکی تھی ان تمام پہلوئو ں مفصل انداز میں بیان کیا اور انہوں نے مذید کہا کہ شریف برادران اپنی ذات سے بالاتر ہو کر اپنی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر ملک میں بسنے والے ہر طبقے کی خوشحالی ،اداروں کی مضبوطی اور پاکستان کے پرچم کی سربلندی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اور اپنے رب کی بارگاہ میں دعا گو بھی رہتے ہیں آج اس علاقے میں جو برق رفتار ترقیاتی منصوبے میری وساطت سے چل رہے ہیں یا مکمل ہو چکے ہیں یہ بھی شریف برادران کے مرہون منت ہیں اور اس سے شریف برادران کی سیاسی بصیرت کا بخوبی اندزاہ بھی ہوتا ہے تقریب کے اختتام پر سلطان رضا جامی غیر رسمی طور پر تمام تقریب کے شرکاء سے فرداً فرداً ملے اور اجتماع میں گھل مل گئے تقریب سے پارٹی میں شمولیت کرنے والے افراد محمد خلیل ،محمد شبیر ،محمد تنویر ،محمد منیر ،محمد توقیر ،محمد ظہور ،محمد فاروق محمد اکرام،محمد اسماعیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں اور خصوصا سلطان رضا جامی کی عوامی بے لوث خدمات سے متاثر ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی ہے اور اب ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔