بھارت، 2008حملوں کے ماسٹرمائنڈ سمیت سٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ انڈیا کے گیارہ دہشگردوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

پیر 27 فروری 2017 20:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل فروری ء) بھارت میں2008کے ماسٹر مائنڈ صفر ونگوری سمیت سٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ انڈیا کے گیارہ دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع انڈرو کی عدالت نے صفر ونگوری سمیت گیارہ سیمی گروپ کے دہشتگردوں کو ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد رکھنے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنائی ہے، سزا سنائے جانیوالے تمام افراد2008میں انکی گرفتاری کے بعد سے انڈرو کی خصوصی سی پی آئی عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا تھا۔ وقار)

متعلقہ عنوان :