حکومت چین کا سرمایہ کاروں کیلئے ترجیحات کا اعلان

چین کی اے ون مارکیٹ 2020تک 9.1بلین یوئین تک پہنچ جائے گی،چین میں سرمائی اولمپکس کی وجہ سے سپورٹس انڈسٹری کو تقویت ملے گی،نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

بدھ 8 مارچ 2017 22:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)چینی وزیراعظم لی کھی چھیانگ نے آنے والے سال میں چینی حکومت کی سرمایہ کاری کے حوالے سے ترجیحات واضح کیں، تجزیہ کاروں کی نظر میں انہوں نے چینی اور عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ ان بزنس سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں ۔چین کے مشترکہ معاشی سیکٹر کی قدرگزشتہ برس 3.45ٹریلین یوئین ریکارڈ کی گئی ،حکومتی رپورٹ کے مطابق مشترکہ معاشی سیکٹر میں بہتری کیلئے رہنما اصول یقینی بنائے گئے ہیں ۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے اس سلسلے میں عوامی رائے عامہ کو ترجیحی دی ۔چین چونکہ 2022میں سرمائی اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے ۔چین کی30کروڑ عوام آئس ہاکی میں شرکت کریں گے ۔چین میں سرمائی اولمپکس کی وجہ سے سپورٹس انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔

(جاری ہے)

حکومتی رپورٹ کے مطابق تحقیقی ادارہ میں بہتری ،ٹیکنالوجی میں بہتری ، مصنوعی ذہانت میں تحقیقی کام ،فائیو جی پر تحقیق اور ہر وہ انڈسٹری جو لوگوں کا معیار زندگی بلند کر سکتی ہے میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔

امید ہے کہ چین کی اے ون مارکیٹ 2020تک 9.1بلین یوئین تک پہنچ جائے گی ۔ چین کی سمارٹ مصنوعات کی مد میں 2020تک 3ٹریلین یوئین کی آمدنی متوقع ہے ۔ ڈیجیٹل ہوم ورک کو سرمایہ کاری کیلئے نئے موقع کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ حکومتی اور عام گھریلو اشیاء کو بھی ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔ چین اپنے ملک میں معمر افراد کے لئے ہر طرح کی سہولت باہم پہنچانے کیلئے میڈیکل سینٹر اینڈ نرسنگ ہوم بنا رہا ہے اس سلسلے میں بھی سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔

حکومت چین نے سکائے بلیو کو دوبارہ بنانے کیلئے اس کے پرزہ جات اور تیاری کے سلسلہ میں بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے ۔چین اپنے علاقائی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرمایہ کاروں کو ٹورازم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی دوعت دیتا ہے ۔ اس میں بھی سرمایہ کاروں کے مختلف تراغیت دی گئی ہیں ۔ حکومت سرمایہ داروں کو ای اکنامک اور ڈلیوری سسٹم میں بھی بہتری لانے کیلئے ہر طرح کی سہولت باہم پہنچاتے ہوئے سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے ۔ حکومت چین استعمال شدہ توانائی کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی انڈسٹری میں بھی ایسے اقدامات کر رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی واضح ہے ۔

متعلقہ عنوان :