متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

مردم شماری سے قبل افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ

بدھ 8 مارچ 2017 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی جس میں مردم شماری سے قبل افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی جس میں افغان مہاجرین کی واپسی کا مطالبہ کر دیا گیا ، ایم کیو ایم کی طرف سے قرارداد میں کہا گیا کہ 20سی25افغان مہاجرین ملکی معیشت پر بوجھ ہیں ، افغان مہاجرین ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ، قومی مفاد میں افغان مہاجرین کو مردم شماری سے قبل پاکستان سے رخصت کیا جائے ۔ (ار)