قوامِ متحدہ کے اعلی اہلکار کا صدر ٹرمپ پر نفرت پر مبنی جرائم کو ہوا دینے کا الزام

بدھ 8 مارچ 2017 20:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)حقوقِ انسانی کے لیے اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدیدار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نفرت پر مبنی جرائم کو ہوا دینے اور ججوں اور صحافیوں کو دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایک بہتر قیادت کی ضرورت ہے جو کہ غیرملکیوں سے نفرت اور مذہبی امتیاز جیسے خطرناک چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔

یو این رائٹس کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زید بن رعد زید الحسین کا کہنا تھا کہ 'امریکہ کی نئی انتظامیہ جس طریقے سے حقوقِ انسانی کے کئی معاملات سے نمٹ رہی ہے، مجھے اس پر خدشات ہیں۔'زید رعد الحسین اقوامِ متحدہ کے وہ پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے عائد کی جانے والی نئی سفری پابندیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نسلی امتیاز، یہود مخالف جذبات اور نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافے جیسے معاملات سے نمٹنے کے لیے ایک مستقل مزاج قیادت ضروری ہے۔زید رعد الحسین نے خبردار کیا کہ امریکہ کی نئی قیادت کی جانب سے مسلمانوں اور میکسیکنز جیسے گروپوں کو بدنام کیا جانا اور تارکینِ وطن میں جرائم کی شرح زیادہ ہونے جیسے 'جھوٹے دعوی'، غیرملکیوں سے نفرت کی بنیاد پر برے سلوک کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :