شمالی کوریا تجربے جبکہ امریکہ مشقیں روکی: چین

بدھ 8 مارچ 2017 20:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)چین نے تجویز پیش کی ہے کہ شمالی کوریا بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ معطل کر دے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بدلے میں امریکہ اور جنوبی کوریا اپنی مشترکہ سالانہ فوجی مشقیں بھی روک سکتے ہیں جو کہ شمالی کوریا کو مسلسل پریشان کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تجویز ایک ایسے وقت آئی ہے جب چند روز قبل ہی شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے چار میزائل تجربے کیے ہیں۔اس اعلان کے بعد امریکہ نے جنوبی کوریا میں اپنا میزائل دفاعی نظام بچھانا شروع کر دیا ہے۔چین روایتی طور پر شمالی کوریا کے چند حامیوں میں سے ایک اور اہم ترین ساتھی ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :