سکیورٹی فورسز نے ملک میں جاری کارروائیوں کے دوران مزید62 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

بدھ 8 مارچ 2017 22:22

اسلا آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) سکیورٹی فورسز نے ملک میں جاری کارروائیوں کے دوران مزید62 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف علاقووں میں کاروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پشاور سے 30جبکہ مردان کے علاقے تھورو سے 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ان افرادکے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر کراچی میں بھی پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 24 ملزموں کو گرفتار کیا ہے جن میں 14 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔