رضاربانی نے خواتین سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کر دی ،عالمی یوم خواتین پر خاتون سینیٹر ستارہ ایازکوسینیٹ کا اعزازی چیئرمین بنادیا

خاتون سینیٹر کی صدارت میں ایوان کی کاروائی م مختلف جماعتوں کے سینیٹرز کا خواتین کے مسائل پر اظہار خیال، ملکی ترقی میں خواتین کے کردار پر ان کو خراج تحسین ، متفقہ قراردادبھی منظور قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی جانب سے خواتین کے معاملے پر بات چیت کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکا ن کا واک آئوٹ

بدھ 8 مارچ 2017 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے عالمی یوم خواتین پر ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے سینیٹر ستارہ ایاز کو بدھ کے اجلاس میں اعزازی چیئرمین شپ سونپ دی ، ملک کی پاریلمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کے حوالے اعزازی چیئرمین شپ کی گئی اس پر مختلف حلقوں نے سینیٹر رضا ربانی کو خراج تحسین پیش کیا، خاتون اعزازی چیئرمین نے اجلاس کی صدارت کی ، خاتون سینیٹر کی صدارت میں ایوان کی کاروائی چلائی گئی جس میں مختلف جماعتوں کے سینیٹرز نے خواتین کے مسائل پر تفصیلی بحث اور اظہار خیال کیا۔

ملکی ترقی میں خواتین کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا ، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے خواتین سے اظہار یکجہتی کی نئی اعلیٰ مثال قائم کردی ۔انہوں نے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون سینیٹر ستارہ ایاز کو سینیٹ کی اعزازی چیئرمین شپ دے دی جس پر انہوں نے اجلاس کی صدارت کی ، خاتون سینیٹر کی صدارت میں ایوان کی کاروائی چلائی گئی جس میں مختلف جماعتوں کے سینیٹرز نے خواتین کے مسائل پر تفصیلی بحث اور اظہار خیال کیا۔

ملکی ترقی میں خواتین کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔ سینیٹ میں قائد راجہ ظفر الحق نے پیش کی ۔ اس کے برعکس قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کو عالمی یوم نسواں کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کوبات کی اجازت نہیں دی گئی جس پر پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے احتجاجاً اجلاس کی کاروائی سے واک آئوٹ کیا ۔ تمام خواتین ارکان کے ساتھ مرد ارکان نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا ۔