زید رعد الحسنین کی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید

ملک میں سر اٹھاتے مسائل کے حل کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے بجائے امریکا کو بہتر قیادت کی ضرورت ہے ،ْخطاب

بدھ 8 مارچ 2017 21:07

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ زید رعد الحسنین نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سر اٹھاتے مسائل کے حل کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے بجائے امریکا کو بہتر قیادت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے سالانہ سیشن میں اپنے خطاب کے دوران کونسل کے سربراہ زید رعدالحسین نے کہاکہ امریکا میں بڑھتے غیرملکیوں سے نفرت کے جذبات اور مذہبی امتیاز جیسے مسائل پر نئی انتظامیہ کے اقدامات ان کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

زید رعد الحسین کا کہنا تھا کہ امریکیوں میں اقلیتوں کے خلاف ابھرتے جذبات سے نمٹنے کے لیے بہتر اور مزید مستحکم قیادت کی ضرورت ہے۔انسانی حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے تمام میکسیکن اور مسلمانوں کو بدنام کیا جانا اور مہاجرین میں جرائم کی شرح زیادہ ہونے کے 'جھوٹے دعوی' غیرملکیوں سے نفرت کے جذبات کو ہوا دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کی زد پر رکھتے ہوئے زید رعدالحسین کے مطابق میں امریکی صدر کی جانب سے صحافیوں اور ججوں کو کم تر سمجھنے اور نیچا دکھانے کی بیانات پر حیران ہوں۔

متعلقہ عنوان :