ایک روپے میں لاہور تا اسلام آباد سفر کرنے والی لگژری بس متعارف

بدھ 8 مارچ 2017 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء): رائل ایکسپریس کے نام سے پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے ایک نئی بس سروس متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس کمپنی نے مسافروں کو لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور سفر محض ایک روپے میں کرنے کی آفر بھی دے دی ہے۔ رائل ایکسپریس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کمپنی ائیرلائنز کی طرز پر ہی مختلف ریٹس متعارف کروائے گی۔

سیٹ کی بُکنگ ایڈوانس کروانے پر کرائے میں کمی کی جائے گی۔ اگر کسی مخصوص سفر کے لیے آپ اپنی ٹکٹ بُک کروانئ والے پہلے مسافر ہیں تو اس پہلی ٹکٹ کی قیمت ایک روپیہ ہو گی۔ جبکہ کچھ ٹکٹس دو سو روپے ، چار سو روپے اور دیگر قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی۔ ویب سائٹ bookme.pk سے آپ اپنی ٹکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی سیٹ کا نمبر تک بُک کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رائل ایکسپریس نے بتایا کہ ان کے موجودہ بیڑے میں 16 بسیں شامل ہیں جبکہ آئندہ ایک ماہ میں مزید 30 بسیں بیڑے میں شامل ہو جائیں گی۔

رائل ایکسپریس نے مسافروں کی بہترین سہولیات کے لیے بس میں ہی کچن ، باتھ روم اور انٹرٹینمنٹ کی سہولیات بھی متعارف کروائی ہیں۔ علاوہ ازیں رائل ایکسپریس میں موبائل فون چارج کرنے کے لیے پورٹ اور وائی فائی کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دوران سفر مسافروں کو دئے جانے والے کھانے کا مینیو تو تاحال فائنل نہیں ہو سکا البتہ مسافروں کو دئے جانے والے کھانے میں برگر،پیزا، فرائیڈ چکن سمیت دیگر چیزیں شامل ہوں گی۔ منزل پر پہنچنے کے لیے ٹیکسی بُک کروانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ رائل ایکسپریس کل مورخہ 09 مارچ 2017ء کو لانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر رائل ایکسپریس لاہور تا اسلام آباد اور اسلام آباد تا لاہور سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :