لکھنؤ میں طویل جھڑپ کے بعد ایک مشتبہ شدت پسند ہلاک

بدھ 8 مارچ 2017 20:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)انڈیا کی ریاست اترپردیش میں دارالحکومت لکھنؤ میں پولیس نے ایک مشتبہ شدت پسند کو طویل جھڑپ کے بعد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نعروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے شدت پسند کا نام سیف اللہ تھا اور وہ بھوپال میں مسافر ٹرین میں ہونے والے دھماکے کا منصوبہ ساز تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیف اللہ کو پکڑنے کے لیے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے لکھنؤ کے علاقے ٹھا?رگنج میں منگل کی دوپہر کو کارروائی شروع کی تھی۔یہ جھڑپ 12 گھنٹے تک جاری رہی۔ پولیس نے دو مشتبہ شدت پسندوں کے ایک مکان میں موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن جھڑپ ختم ہونے کے بعد ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران مکان کی چھت میں سوراخ کر کے کیمرے سے اندر کی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے روابط کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :