امریکا کے ساتھ جنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ْجنوبی کوریا

منگل 21 مارچ 2017 22:53

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا جس قسم کی بھی جنگ چاہے ، وہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں جواب دیا کہ شمالی کوریا امریکا سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ رکھتا ہے۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نیجاپان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شمالی کوریا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا اور امریکی فوج مخالف اقدامات سے باز رہے ۔امریکی وزیرخارجہ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کے ممکنہ استعمال کا عندیہ دیا تھا۔