فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی 28 ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری ، 2 اہم سیاسی رہنما ئوں عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کی عدم شرکت
تحریک انصاف کا بل کی حمایت میں ووٹ دیا، حکومتی اتحادی جماعت پختونخوا میپ کے کی ارکان کی مخالفت،محمود اچکزئی کی تنقید ، جمشید دستی بھی مخالف،جے یو آئی(ف) کے ارکان غیر جانبدار رہے
منگل 21 مارچ 2017 22:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی 28 ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے موقع پر 2 اہم سیاسی رہنما عمران خان اور مولانا فضل الرحمن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے‘ تحریک انصاف نے بل کی حمایت میں ووٹ ڈیا جبکہ جے یو آئی کے ارکان نے حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود نہ توبل کی حمایت نہ اور نہ ہی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ حکومت کے ایک اور اہم اتحادی پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے نہ صرف خود بلکہ ان کے پارٹی ارکان نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا بلکہ فوجی عدالتوں کے قیام کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
مظفر گڑھ سے آزاد رکن اسمبلی جمشید دستی نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل تھا جس میں وزیر اعظم نواز شریف طویل عرصہ بعد شریک ہوئے تاہم حکومت کے سب سے بڑے مخالف عمران خان اجلاس میں نہیں آئے اور اس بات کی توقع کی جا رہی تھی کہ فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دینے کیلئے وہ ایوان میں آئیں گے۔
اس حوالے سے ایک اور اہم پہلو بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے سب سے اہم مخالف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کے وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ جمشید دستی نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ بل کی حمایت میں ووٹ دینے کے لئے طویل عرصہ بعد اجلاس میں شریک ہوئے۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد بل کی حمایت میں ووٹ کیلئے متحرک نظر آئے ۔ بلوچستان میں حکومت کے اہم اتحادی محمود خان اچکزئی نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا ۔ بلوچستان حکومت میں محمود خان اچکزئی کے ایک بھائی گورنر ‘ ا یک بھائی صوبائی وزیر اور 3 رشتہ دار مزید وزیر ہیں اور حکومت سے تمام فوائد حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 22 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
یمن پورٹ کی نگرانی ،ْاقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کی اپیل مسترد کردیا
-
امریکا کے ساتھ جنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ْجنوبی کوریا
-
بھارت میں دریائے گنگا اور جمنا کو انسان کا درجہ دیدیا گیا
-
جرمنی میں مزید ریلیاں منعقد نہیں کی جائیں گی، ترک تنظیم
-
امریکا کے ساتھ جنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں،شمالی کوریاکا انتباہ
-
امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی 6 ممالک سے آنیوالی پروازوں پر لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور دیگر الیکٹرانک اشیاء لانے پر پابندی لگا دی
-
بھارت چین کے تحفظات کو نظر انداز نہ کرے اور نہ ہی باہمی تعلقات میں خل ڈالے،چین کا بھارت کو انتباہ،بھارتی میڈیا
-
ملازمت کا جھانسہ دیکر سعودی عرب میں جنسی کاروبار کیلئے فروخت کی گئی بھارتی خاتون بازیاب
-
ایران جنوبی افریقا سے جدید ترین میزائلوں کے حصول کے لیے سرگرم
-
امریکہ نے داعش کے خلاف جنگ میں فوری مددکی یقین دہانی کرا دی ،عراقی وزیراعظم
-
سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،حکومت پانی کے مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
بھارت پاکستان کے اعتراضات پر میار پن بجلی کے منصوبے کے ڈیزائن سے دست بردار ہونے پر رضامند
-
ہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں ‘ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
-
پنجاب یونیورسٹی میں کلچرل ڈے کی تقریب کے دوران ہنگامہ آرائی، 12طلبہ زخمی
-
تارکین وطن پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء اورمنسوخی پرآنے والے ممکنہ اخراجات کی تفصیل عدالت کوپیش کی جائے،سپریم کورٹ،ازخود نوٹس کیس میں وزارت داخلہ کو نوٹس جاری
-
پنجاب میں آکر بیٹھ گئے ہیں جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا ‘آصف زرداری
-
فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی 28 ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری ، 2 اہم سیاسی رہنما ئوں عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کی عدم شرکت
-
حیدر آباد کی طالبہ نورین کے علاوہ مزید پاکستانی لڑکیوں کی داعش میں شمولیت کا انکشاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سرمایہ کاروںکی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی
-
حج کرپشن سکینڈل کے ملزمان کی بریت کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات سے ایف آئی اے کو نہیں روک سکتے ، سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ... مزید
-
آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا نیا نغمہ جاری کردیا
-
سعودی پولیس نے بغیر اجازت ڈانس پارٹیاں کر نے والے بعض پاکستانی خواجہ سرائوں کو گرفتار کیا تھا ،ان میں سے ایک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا‘ اس کی میڈیکل رپورٹ منگوا رہے ہیں
-
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،ْ شاہ زار شمون ،ْ سید علی رضا ،ْ غلام حیدر جمالی کیخلاف بد عنوانی ریفرنس ،ْ انکوائری کا فیصلہ
-
بغیر دستاویزات برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدے طے پا گیا
-
پرویز مشرف نے ڈیل کیلئے پیغام بھجوایا لیکن انکار کر دیا، نواز شریف
-
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے 937ویب ایڈریس ، 10ویب سائٹس بلاک کی گئیں
-
پاک ایران سرحدی گیٹ زیرو پوائنٹ بند، تجارتی و سفری سرگرمیاں معطل
-
کراچی کے سفاری پارک میں رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
-
تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں، صرف نظام کی کچھ پیچیدگیوں سے گھبراتے ہیں،گورنرپنجاب
-
پانی کی تقسیم اور کمی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، آبی ذخائر کا ڈیڈ لیول تک جانا معمول کی بات ہے،وزارت پانی وبجلی
-
پانامہ کیس پر وزیراعظم نا اہل نہیں ہو سکتے مگر اس سے (ن) لیگ کو نقصان ضرور ہوسکتا ہے ، پانامہ کیس نہ ہوتا تو پارٹی کیلئے بہت اچھا ہوتا ، ایم کیو ایم کے تقسیم ہونے سے کراچی میں بہت بڑا سیاسی خلاء پیدا ... مزید
-
ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 10ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اور یہ سب بڑے مگر مچھ کر رہے ہیں ، منی لانڈرنگ سے قوم غریب سے غریب تر اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے ، قومی اداروں میں اہل ... مزید
-
گرینڈ حیات ہوٹل کی زمین کی منسوخی کیخلاف متاثرین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی
-
شفاف مردم شماری چاہتے ہیں مگر وفاق سندھ کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، نثار احمد کھوڑو
-
سابق چیرمین نادرا کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل ہونے پر مقدمہ درج
-
سوئی گیس نے صفر ریڈنگ پر بھی مالکان کوپانچ سے چھ سو کا بل بھیج دیا ، بالا حکام نوٹس لیں
-
لاہور: حافظ سعید سمیت پانچ افراد کی نظربندی کیس، وکلاء مزید بحث کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.