جرمنی میں مزید ریلیاں منعقد نہیں کی جائیں گی، ترک تنظیم

منگل 21 مارچ 2017 22:14

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)جرمنی میں ترک تنظیم نے مزید ریلیاں منعقد نہ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں حکمران جماعت سے وابستہ اور جرمنی میں فعال ایک تنظیم نے کہا ہے کہ ترکی میں ریفرنڈم کی سیاسی مہم کے سلسلے میں اب کوئی ترک وزیر جرمنی میں ہونے والے کسی جلسے میں شرکت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

یورپی ترک ڈیموکریٹس کی یونین کے سربراہ نے منگل کے روز بتایا کہ اب اس سلسلے میں جرمنی میں مزید کسی جلسے یا ریلی کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ سولہ اپریل کو ہونے والے اس ریفرنڈم کی جرمنی میں چلائی جانے والی مہم کی وجہ سے انقرہ اور برلن کے تعلقات میں کافی کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی پارٹی کی کوشش تھی کہ وہ ان ریلیوں کے ذریعے جرمنی میں آباد ترک ووٹروں کی حمایت حاصل کرے۔ جرمنی میں آباد ترکوں میں سے ایک اعشاریہ چار ملین ترک شہری اس ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

متعلقہ عنوان :