بھارت چین کے تحفظات کو نظر انداز نہ کرے اور نہ ہی باہمی تعلقات میں خل ڈالے،چین کا بھارت کو انتباہ،بھارتی میڈیا

منگل 21 مارچ 2017 20:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت چین کے انتہائی اہم تحفظات کو نظر انداز نہ کرے اور نہ ہی باہمی تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے ۔ بھارتی روزنامہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق چین بھارت بدھ مت رہنما دلائی لامہ کے معاملہ پر ناراض ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت نے تبتی روحانی رہنما کو گزشتہ ہفتہ بھارتی ریاست نالنڈا(بہار) میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی بدھ ازم کانفرنس میں شرکت کی اجازت دی تھی ۔

واضح رہے کہ چین نے پہلے بھی بھارتی وزیراعظم کے دورہ ارونچل پردیش جسے جنوبی تبت کا علاقہ بھی کہا جاتا ہے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔دلائی لامہ کی4سی13اپریل تک ممکنہ دورہ کی میزبانی توانگ میں واقع مشہور تاریخی خانقاہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :