یمن پورٹ کی نگرانی ،ْاقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کی اپیل مسترد کردیا

منگل 21 مارچ 2017 22:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)اقوام متحدہ نے یمن کی اہم بندرگاہ حدیدہ کے حصول کیلئے حوثی باغیوں سے لڑائی کی نگرانی کرنے سے متعلق سعودی اتحاد کی اپیل کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد نے یہ اپیل یمن کے ساحل کے قریب صومالی پناہ گزینوں کی کشتی پر حملے کے نتیجے میں 42 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد کی۔اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ یمن میں متحارب گروپوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہری آبادی اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ان کاکہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دوسروں پر منتقل نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :