ایران جنوبی افریقا سے جدید ترین میزائلوں کے حصول کے لیے سرگرم

کیپ ٹائون کی یو این سے اسلحہ کے لین دین پرپابندی ختم کرنے کی درخواست

منگل 21 مارچ 2017 16:37

کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)جنوبی افریقا کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ کیپ ٹان حکومت نے حال ہی میں اقوام متحدہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اسلحہ کے لین دین پر عاید پابندیاں اٹھائے تاکہ جنوبی افریقا ایران کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ترین میزائل فروخت کرسکے۔

جنوبی افریقا کے اخباررابرٹ نے اتوار کی اشاعت میں شامل ایک خبر میں بتایا ہے کہ حکومت ایران کے ساتھ تہران کی خواہش کے مطابق زمین سے فضا میں مار کرنے والے اومکونٹو طرز کے میزائل فروخت کرنے کی ڈیل کی خواہاں ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اومکونٹو نامی میزائل جنوبی افریقا کی میزائل سیریز میں جدید ترین میزائل ہیں جو ہرطرح کے موسمی حالات میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ میزائل 23 کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقا ایران کو ایک ارب 50 کروڑ رند کے بدلے کم فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرنا چاہتا ہے۔ امریکی کرنسی میں اس سودے کی مالیت 18 کروڑ ڈالر ہے۔رابورٹ کے مطابق اگر کیپ ٹان حکومت اگر مذکورہ ڈیل میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ اومکونٹو میزائلوں کی فروخت کی سب سے بڑی ڈیل ہوگی۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان میزائلوں کی گذشتہ برس دسمبرمیں طے پائے معاہدے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :