پنجاب یونیورسٹی میں کلچرل ڈے کی تقریب کے دوران ہنگامہ آرائی، 12طلبہ زخمی

منگل 21 مارچ 2017 22:53

لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)پنجاب یونیورسٹی میں کلچرل ڈے کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کے دوران دو گروپوں میں تصادم سے 12طلبہ زخمی ہوگئے، جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق جامعہ پنجاب میں ایک طلبہ گروپ نے فیسٹیول منعقد کیا جسے دوسرے گروپ کی طرف سے روکنے پر جھگڑا ہوگیااور اسی دوران کلچرل استقبالیہ کیمپ کوبھی آگ لگادی گئی،پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے داخلی اورخارجی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظفر معین ناصر نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کر دی ہے کہ ہاسٹل کو ہر صورت کلیئر کیا جائے، اب تک متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔