پانی کی تقسیم اور کمی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، آبی ذخائر کا ڈیڈ لیول تک جانا معمول کی بات ہے،وزارت پانی وبجلی

منگل 21 مارچ 2017 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم اور کمی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ، آبی ذخائر کا ڈیڈ لیول تک جانا معمول کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان پانی وبجلی نے وزریراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعتراضات پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گزشتہ12سال میں آبی ذخائر کئی بار ڈیڈ لیول تک جا پہنچے تھے ،ارسا کی تکنیکی کمیٹی کا اجلاس 27مارچ کو طلب کیا ہے اور ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 31مارچ کو طلب کر لیا ہے ۔

انہون نے کہا کہ خریف کیلئے پانی کی دستیابی ، تقسیم اور کمی پر غور ہوگا ۔ترجمان نے کہا کہ پانی کی تقسیم اور کمی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ، آبی ذخائر کا ڈیڈ لیول تک جانا معمول کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :