امریکا کے ساتھ جنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں،شمالی کوریاکا انتباہ

منگل 21 مارچ 2017 22:14

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکا جس قسم کی بھی جنگ چاہے ، وہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں جواب دیا کہ شمالی کوریا امریکا سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو پھر گولی کے جواب میں ایٹم بم چلے گا۔

اس سے قبل،امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نیجاپان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شمالی کوریا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا اور امریکی فوج مخالف اقدامات سے باز رہے ۔امریکی وزیرخارجہ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کے ممکنہ استعمال کا عندیہ دیا تھا۔