پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی ہو دنیا بھر میں چور چور ہو گیا: چودھری پرویزالٰہی
حکمرانوں کی سانسیں اکھڑ چکیں صرف حکومتی اشتہارات میں زندہ ہیں، ہماری 1122 کی نقل میں موٹرسائیکل ایمبولینس جیسے فلاپ ڈرامے کر رہے ہیں عوام کو بدحال کرنے والوں کو عوام نے دل سے نکال دیا: ملتان میں عظیم الشان کنونشن سے خطاب، خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت
پیر 27 مارچ 2017 11:18
لاہور/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے خلاف پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے دنیا بھر میں چور چور ہو گیا ہے، حکمرانوں کی سانسیں اکھڑ چکی ہیں وہ صرف حکومتی اشتہارات میں زندہ ہیں، عوام کو بدحال کرنے والے غریب کسان اور مزدور دشمن حکمرانوں اور ن لیگ کو عوام نے دل سے نکال دیا ہے، ہماری ریسکیو 1122 سروس اور دیگر فلاحی منصوبوں کی نقل میں موٹرسائیکل ایمبولینس، موبائل ہسپتال اور دیگر فلاپ ڈرامے کرنے والوں کے دور میں سکولوں میں تعلیم، ہسپتالوں میں دوائی اور کہیں امن و امان نہیں۔
وہ عباس پور ملتان میں عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں کسانوں، مزدوروں، وکلا سمیت ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ خواتین کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور پرجوش نعرہ بازی کی۔(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملتان کے عوام نے میرا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، دونوں بھائی پورے پنجاب کے فنڈز لاہور میں لگا کر کمیشن کھا رہے ہیں، انہیں لوگوں کی تکالیف اور مسائل کا احساس نہیں یہ صرف ہمدردی کے ڈرامے کر رہے ہیں، ایک بھائی ہسپتال ٹھیکے پر دے رہا ہے تو دوسرا بھائی ہیلتھ کارڈ کا ڈرامہ رچا رہا ہے، غریب آدمی ہیلتھ کارڈ لے کر کہاں جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ہمارے 1122 کے مقابلہ میں موبائل ہسپتال بنائے اب وہ کہاں ہیں، موٹر سائیکل ایمبولینس پر مریض ہسپتال کیسے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار سکول شہبازشریف نے بند کر دئیے اور دس ہزار سکول این جی اوز کو ٹھیکے پر دے رہے ہیں، بڑا بھائی پاکستان دشمن مودی کو خوش کرنے کیلئے بے چین ہے، جبکہ وہ ہماری سرحدوں پر گولہ باری کرا رہا ہے اور ہمارے جوانوں کو شہید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹیں ہم نے بنائی تھیں تاکہ جرائم میں کمی آئے، انہوں نے یہ منصوبہ رد کر دیا، موٹو گینگ سے چھوٹو گینگ تو کنٹرول نہیں ہوا، چھوٹو گینگ کو کنٹرول کرنے، سیلاب اور یہاں تک کہ کرکٹ میچ کیلئے فوج بلائی جاتی ہے سارے کام اگر فوج نے ہی کرنے ہیں تو انہوں نے کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسان ہیں اور کسانوں کو ریکارڈ سہولتیں دیں، تونسہ بیراج کی توسیع کی گئی، ٹیل تک پانی فراہم کیا، چالیس چھوٹے ڈیم بنائے، ہزاروں ایکڑ زمین کو پانی دیا، بھکاری اور گونگے و بہرے بچوں کیلئے ادارے بنائے، ہم نے عام اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے کام کیا، عوامی خوشحالی کا ہمارا دور ایک بار پھر آئے گا اور پہلے سے بھی زیادہ خدمت کریں گے۔ قبل ازیں کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، ملک مرید عباس بپی، سردار عارف گورمانی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر افضل ایم پی اے، ملک جمشید بپی، چودھری احسان، چودھری طارق گجر، قاضی احسان الحق، مخدوم بابر، رانا اشرف، چودھری محمد الطاف، عامر سعید راں، اظہر خان، شمیم اختر، یاسمین خاکوانی، ریحانہ کوثر، ساجدہ پروین سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی کا پنڈال میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں، فضا چودھری پرویزالٰہی، چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کی حمایت میں نعروں سے گونجتی رہی۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا واحد سہارا، پرویزالٰہی ہمارا کا نعرہ بار بار لگایا گیا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم چودھری پرویزالٰہی کو نہیں بھلا سکتے جنہوں نے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے کام کیا۔ سب سے پہلے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا اعلان کیا، حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بولا اور الگ صوبہ کیلئے قراردادیں پاس کیں مگر اس کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی، ہمارا بچہ بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے اور وزیراعظم اربوں روپے کے نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں، عوام بھوکے مر رہے ہیں اور وزیراعظم سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ تعلیم صحت کی سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، میٹرو بس بعد کی بات ہے حکمران پہلے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کریں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو عوام کی کوئی پروا نہیں۔ ملک مرید عباس بپی، سردار عارف گورمانی نے چودھری پرویزالٰہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم حکمرانوں سے یہ مطالبہ نہیں کرتے کہ ہمیں اپنی طرح سرمایہ دار بنائیں ہماری خواہش صرف اتنی ہے کہ ہر ایک کو عزت کی روٹی ملے وہ عزت جو چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو دی۔پیر 27 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
کرپشن پر حکومت اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ، ایک دوسرے پر الزامات کی بھر مار
-
خواہش ہے کہ راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہوں اس سے اتحاد میں مثبت پیش رفت ہوسکتی ہے ، راحیل شریف نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ،آج کا پاکستان تین سال پہلے سے بہت بہتر ہے ،ہم راحیل شریف کے تجربے ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیاں جاری،2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا
-
فوجی عدالتوں کے قیام کے وقت بزدلی یا لالچ کے باعث سینیٹ سے استعفی نہ دے سکا میاں رضا ربانی
-
الیکشن کا وقت قریب،ہم میدان میں مقابلہ کریں گے،آصف علی زرداری
-
زرداری 52-B کا خاتمہ نہ کرتے تو آج نواز شریف کی حکومت صدر ممنون ہی ختم کردیتے،شرجیل میمن
-
حسین حقانی کے الزامات ،سپیکر قومی اسمبلی معاملہ پارلیمنٹ میں لے آئے
-
اس بار ٹکٹ میرٹ پر دینگے اور ٹکٹ ہولڈر کا پہلے سے احتساب ہوگا،عمران خان
-
وزیر اعظم کی بلا سود قرض سکیم کے تحت اب تک 6ارب مالیت کے2لاکھ75ہزار بلاسود قرضے دیئے گئے ہیں ،ترجمان
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹی وائٹنرکے ڈبوں کے 15فی صد حصے پر 'یہ دودھ نہیں ہے'لکھنے کا حکم
-
پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی ہو دنیا بھر میں چور چور ہو گیا: چودھری پرویزالٰہی
-
لاہور اسلام آباد موٹرویزM2سے ٹول ٹیکس کی مد میں529ملین اضافی وصول کئے گئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان
-
اسلام آباد، افغان بارڈر کھلتے ہی سبزیوں ، پھلوں سمیت اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں غیراعلانیہ اضافہ
-
شمالی فرانس میں مسلح جھڑپ میں 3 افراد زخمی
-
ایران کا جوابی اقدام، 15 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
-
بھارت،گجرات میں مذہبی فسادات ،کم از کم ایک ہلاک ،متعدد زخمی
-
چینی وزیراعظم آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئے
-
آسٹریلیا ، شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان ٹکرانے کا خطرہ، نمٹنے کی تیاریاں
-
بیجنگ کی حمایت یافتہ کیری لَیم ہانگ کانگ کی نئی سربراہ منتخب
-
عراق،’آئی ایس‘ مخالف اتحاد کا مغربی موصل پر فضائی حملوں کا اعتراف
-
برلن کرسمس مارکیٹ حملہ،جرمن پولیس کا نو ماہ قبل ہی انتباہ
-
بھارت، غیر قانونی مذبح خانوں کو گندگی نہیں پھیلانے دیں گے، وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ
-
ہیلتھ بل پر ناکامی، اب اپنی ساری توجہ ٹیکس اصلاحات پر مرکوز کریں گے،صدر ٹرمپ
-
وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں و فنڈز کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے
-
بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں ان کی ضرورت کیلئے دی جارہی ہیں ان کی مرضی لیں یا نہ لیں، مراد علی شاہ
-
کسی منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث نہیں رہا ، میری بطور نیشنل بینک صدر تقرری میرٹ پر ہوئی ہے، سعید احمد
-
ریل کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں،وزیر ریلویز سعد رفیق کی ہدایت
-
کراچی، تاجروں کے گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والی خواتین گرفتار
-
حیدرآباد،بیٹی کو اغواء کیا گیا ہے، پولیس غلط سمت میں تحقیقات کرکے کیس کو خراب کرنا چاہتی ہے،
-
پی یو سی کا حافظ طاہر اشرفی کے غیر ملکی معاہدوں کے شواہد ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا سٹوروں پر چینی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.