عراق،’آئی ایس‘ مخالف اتحاد کا مغربی موصل پر فضائی حملوں کا اعتراف

پیر 27 مارچ 2017 11:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء)عراق میں امریکی قیادت میں سرگرم عمل ’آئی ایس‘ مخالف اتحاد نے مغربی موصل پر اْن فضائی حملوں کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحاد نے کہا ہے کہ اْن حملوں کا ڈیٹا اور موصل میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ڈیٹا ایک دوسرے کے عین مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی قیادت میں سرگرم اتحاد کے مطابق سترہ مارچ کو عراقی افرواج کی خواہش پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجووٴں اور اْن کے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عراقی فوج ا ور ’آئی ایس‘ مخالف اتحاد 2014ء سے اس شہر پر قابض دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو نکال باہر کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔