کسی منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث نہیں رہا ، میری بطور نیشنل بینک صدر تقرری میرٹ پر ہوئی ہے، سعید احمد

پیر 27 مارچ 2017 11:22

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء ) نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ پوری ذمے داری سے کہتاہوں کسی منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث نہیں رہا ہوں اور نہ منی لانڈرنگ سے جڑے کسی اکاونٹ سے بھی تعلق نہیں رہا، میری بطور نیشنل بینک صدر تقرری میرٹ پر ہوئی ہے ، بینکنگ سیکٹر کی ممتاز شخصیات سے میرے بارے میں رائیلی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نجی ٹی سی گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کی ممتاز شخصیات سے میرے بارے میں رائیلی جاسکتی ہے، لندن اسکول آف اکنامکس سے میں نے ماسٹر کیا ہے، لاہور بورڈ سے میں نے ٹاپ کیا تھا، پاکستان آئے ہوئے 3 سال ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کے بانی رکن احسن رشید قریبی دوست تھے اور احسن رشید نے مجھ سے کہاپاکستان آکر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری ذمے داری سے کہتاہوں کسی منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث نہیں رہا ہوں اور نہ منی لانڈرنگ سے جڑے کسی اکاونٹ سے بھی تعلق نہیں رہا، ہجویری مضاربہ کا بانی رکن تھا اور ڈائریکٹر کے طور پر شاید میں نے دستخط کیے ہوں۔