شمالی فرانس میں مسلح جھڑپ میں 3 افراد زخمی

پیر 27 مارچ 2017 11:19

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء) فرانس کے شمال میں واقع لیل شہر میں مسلح جھڑپ میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔مقامی لا وئکس دو نورد اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپ ایک اوپن ایئر کارپارکنگ لاٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ایک حملہ نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ مفرور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ نہیں تھا۔