ایران کا جوابی اقدام، 15 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

اسرائیلی دہشت گردی اور جرائم کی حمایت کا الزام عائد

پیر 27 مارچ 2017 11:19

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء) ایران نے 15 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی، کمپنیوں پر اسرائیلی دہشت گردی اور جرائم کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پندرہ ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد ایران نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکہ کی پندرہ کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایران نے ان کمپنیوں پر الزام عائد کیا کہ یہ کمپنیاں اسرائیلی دہشت گردی اور جرائم کی حمایت کرتی ہیں ، اس سے قبل امریکہ نے بھی ایران کی پندرہ کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ کمپنیاں ایران کی حمایت کرتی ہیں۔