وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے

پیر 27 مارچ 2017 11:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء)وزیر اعظم نواز شریف آج (پیر ) کو ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچ رہے ہیں وہ مسلم لیگ ن سندھ کے تحت منعقدہ ورکرز کنوینشن سے خطاب کریں گے اور پارٹی رہنماؤں اور عمائدین شہر سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری جنرل سنیٹر نہال ہاشمی کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر حیدرآباد کے حوالے سے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی متوقع ہے انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم حیدرآباد اور ٹھٹہ ہی نہیں کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں ،میں جلسوں سے خطاب کریں گے اور دورے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :