کراچی، تاجروں کے گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والی خواتین گرفتار

گینگ کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان برآمد

پیر 27 مارچ 2017 11:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء)کراچی کے علاقے کورنگی اورلانڈھی میں تاجروں کے گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والی خواتین کا گروہ دھرلیا گیاہے۔گینگ کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہواہے۔پولیس کے مطابق یہ خواتین اس سے قبل تیموریہ اور گزری کے علاقوں میں بھی وارداتوں کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے 6خواتین چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی پولیس کے مطابق کورنگی میں آصف خان نامی تاجر کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور چھ خواتین چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار خواتین میں زبیدہ ، ثریا ، حلیمہ ، راشدہ ، ثریا حسین ، آسیہ شامل ہیں،خواتین کورنگی اور لانڈھی کے مختلف بازاروں میں چوریاں کیا کرتی تھی۔خواتین کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق یہ خواتین اس سے قبل تیموریہ اور گزری کے علاقوں میں بھی وارداتوں کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہیں۔ خواتین کے قبضے سے 45شالیں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسروقہ سامان خواتین کی نشاندہی پر چھاپہ مارکر برآمد کیا گیاہے۔