سعودی عرب میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح، وزارلیبر نے خاندانی مشاورت کیلئے200 مزید دفاتر کے قیام کا ارادہ ظاہر کردیا

جمعہ 21 اپریل 2017 12:47

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء):۔سعودی وزارت لیبر نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے باعث خاندانی کونسلنگ کے مزید مراکزقائم کرنے کا ارداہ ظاہر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق وزارت لیبر اور سوشل ڈویلپمنٹ نے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ادارہ ملک میں خاندانی مشاورت کے دفاتر قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے ذریعے ملک میں اگلے تین سال کے دوران 200پروٹیکشن یونٹ قائم کیے جائیں گے۔

ان دفاتر میں 21,000افراد پر مشتمل سٹاف ہوگا، جس سے خاندانی جھگڑوں اور طلاق کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔ جب کہ ان دفاتر میں نہایت قابل عملہ تعینات کی جائے گا جو ہر طرح کے خاندانی مسائل کے متعلق مشورہ فراہم کرے گا۔ وزارت نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ کسی بھی قسم کی گھریلو مسائل کی صورت میں ہاٹ لائن نمبر9191 پررابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔