جرمنی سعودی عرب کے اقتصادی منصوبے کی حمایت کرتا ہے، سفیر

جمعہ 21 اپریل 2017 14:11

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) سعودی عرب میں جرمنی کے سفیر ڈیٹر ڈبلیو ہیلر نے کہا ہے کہ جرمنی سعودی عرب کے 2030 ء ویژن کے تحت پیشکش کردہ ہائی ٹیک مصنوعات اور طریق کار کی حمایت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں گذشتہ روز جرمن ناشتے اور کیٹلاگ شو کے دوران 150 کمپنیوں کے نمائندوں ،حکومتی وزارتوں اور کاروباری ایوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید اور متنوع معیشت کے لئے سعودی عرب کا 2030ء ویژن صرف وسائل کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ علم کی بنیاد پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ جرمنی سعودی عرب کی2030ء ویژن کی حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے گورنر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن احمد فہد الفحید (Ahmed Fahd Al-Fuhaid) سے بھی ملاقات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں پائیدار پہلوکے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ روابط کو برقرار رکھنا جرمنی کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :