یورپی یونین چین کے ساتھ رابطے میں اضافے کیلئے تیار ہے ،موگھیرینی

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور عالمی امور کے بارے میں سٹرٹیجک مذاکرات

جمعہ 21 اپریل 2017 12:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)چین اور یورپی یونین (ای یو ) کے اعلیٰ حکام نے عالمی امور کے بارے میں تعاون میں اضافہ کرنے ، عالمی گورننس کی بہتری کو فروغ دیتے رہنے اور زیادہ مشمولہ، متوازن اور پائیدار عالمگیریت کے لئے مل جل کر کام کرنے پراتفاق کیا ، چین کی مرکزی کابینہ (سٹیٹ کونسل ) کے رکن یانگ جائی چائی نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے لئے اعلیٰ نمائندے اور یورپی کمیشن کے نائب صدر فیڈریکا موگھیرینی کے ساتھ ساتویں چین ۔

یورپی یونین اعلیٰ سطحی سٹرٹیجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی ،طرفین نے ہیمبرگ جی 20- سربراہی کانفرنس ماحول کی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے اور پائیدار ترقی کے لئے 2030ء کے ایجنڈے کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے سے بھی اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین وسط مئی میں بیجنگ میں پروگرام کے مطابق منعقد ہونیوالے بین الاقوامی تعاون کے لئے بیلٹ و روڈ فورم کی حمایت کرے گا اور بھرپور شرکت کرے گا ۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ فریقین سالانہ چین ۔یورپی یونین سربراہی اجلاس کے لئے تیاریاں تیز کریں گے ، چین اور یورپی یونین نے تجارت ، سرمایہ کاری ، جدیدیت عوامی سطح پر تبادلوں اوردیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے بھی اتفاق کیا ۔ چین نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ ڈبلیو ٹی اے سے چین کی رسائی کے بارے میں پروٹوکول کی دفعہ 15کے تحت جلد از جلد اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تا کہ آزادانہ اور کھلے کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت کیلئے مثبت اشارہ دیا جاسکے ، دفعہ 15کے تحت ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کو 11دسمبر 2016ء کے بعد جو کہ چین کے داخلے کے ٹھیک 15 سال بعد ختم ہو جائے گا چین کے بارے میں اینٹی ڈمپنگ انویسٹی گیشن میں کرائے کے ملک کی اپروچ تک رسائی ختم کر دینی چاہئے ، یورپی یونین نے کہا کہ وہ چین کے خدشات کو اہمیت دیتا ہے اور ڈبلیو ٹی او کے قواعد کی پاسداری کرے گی اور اس نے قانونی ترامیم کے طریقہ ہائے کار کا آغاز کر دیا ہے ، فریقین نے شام ایرانی جوہری مسئلے ، جزیرہ کوریا کی صورتحال اوردیگر امور کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

موگھیرینی رینی نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ رابطے میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :