لاہور: حج درخواستوں کی وصولی ، بنکوں کی ہفتہ وار چھٹی ختم ، احکامات جاری

جمعہ 21 اپریل 2017 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بنکوں کی ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ 26 اپریل تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان نے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بنکوں کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بنکوں میں صرف حج واجبات وصول کیے جائیں گے۔

حج درخواستوں کا وصولی 26 اپریل تک جاری رہے گی۔ یونائیٹڈ بنک، بنک آف پنجاب، بنک الفلاح، مسلم کمرشل بنک، زرعی ترقیاتی بنک، حبیب میٹرو پولیٹن، الائیڈ بنک سمیت دیگر بنک ہفتہ اور اتوار کو حج واجبات جمع کرنے کے لیے کھلے رہیں گے۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :