ڈورٹمنڈ بس حملہ، جرمن پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا

ْمذکورہ شخص بوروسیا ڈورٹمنڈ کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ لانے کی کوششوں میں بھی تھا،استغاثہ

جمعہ 21 اپریل 2017 12:26

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)جرمن پولیس نے جنوب مغربی ریاست باڈن وٴْورٹمبرگ کے ایک شہرٹیٴْوبِنگن میں چھاپہ مار کر ایک اٹھائیس سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کو شک ہے کہ یہ شخص ڈورٹمنڈ فٹ بال کلب کی بس پر حملے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا روسی اور جرمن نسل کا ہے۔ جرمن دفتر استغاثہ کے مطابق یہ شخص بوروسیا ڈورٹمنڈ کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ لانے کی کوششوں میں بھی تھا۔ گیارہ اپریل کو ڈورٹمنڈ کلب کے کھلاڑیوں کو لے کر جانے والی بس کو کم از کم تین ہلکے دھماکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان دھماکوں میں ایک کھلاڑی سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :