پی ٹی آئی قیادت کو پانامہ فیصلے کو اردو ترجمے کیساتھ کتابچے کی شکل میں تقسیم کرنیکی تجویز دیدی گئی ‘ ذرائع

جمعہ 21 اپریل 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنمائوں نے قیادت کو پانامہ کیس کے فیصلے کو اردو ترجمے کے ساتھ کتابچے کی شکل میں عوام میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رہنمائوں کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے کو اردو ترجمے کے ساتھ تقسیم کرنے سے نہ صرف (ن) لیگ کی طرف سے فیصلہ اپنے حق میں آنے کے تاثر کو زائل کیا جا سکے گا بلکہ فاضل ججز صاحبان کی طرف سے حکمران خاندان کی بیرون ملک خریدی گئی جائیدادوں اور اس سے متعلق اٹھائے گئے دیگر سوالات بھی عوام کے سامنے آسکیں گے ۔